مقبوضہ پاکستان کے ٹیگ کیساتھ وائرل تصویر کی حقیقت 69

مقبوضہ پاکستان کے ٹیگ کیساتھ وائرل تصویر کی حقیقت

دو تین روز سے فیس بک پر ایک تصویر بہت وائرل ہے جس میں پاکستانی پولیس نے کچھ نوجوانوں کو اوندھے منہ لٹایا ہوا ہے، اس تصویر کیساتھ فلسطین پر یہیودی مظالم کی ایک تصویر جوڑی گئی ہے جس میں فلسطینیوں کو ایک مسجد میں اسی طرح الٹا لٹایا گیا ہے اور ان تصویروں کے اوپر کیپشن یہ دیا گیا ہے کہ پاکستان اور فلسطین میں فرق صرف مسجد اور پارک کا ہے، کئی لوگوں نے اس صورتحال کو مقبوضہ پاکستان سے بھی تعبیر کیا۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جس تصویر میں الٹے لیٹے افراد کو پی ٹی آئی ورکرز قرار دیتے ہوئے پاکستانی فوج اور پولیس کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے اور وطن عزیز کو مقبوضہ پاکستان کہا جا رہا ہے وہ تصویر ایک سال پرانی ہے جب چونترہ میں قبضہ مافیا اور ناجائز اسلحے کے خلاف راولپنڈی پولیس نے آپریشن کیا تھا اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

راولپنڈی پولیس نے اپنے ٹویٹ میں اس آپریشن کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپیل کی ہے گمراہ کن پروپیگنڈہ سے گریز کیا جائے یہ گزشتہ سال چونترہ میں قبضہ مافیا اور ناجائز اسلحے کے خلاف راولپنڈی پولیس کے آپریشن میں گرفتار ملزمان کی تصویر ہے جن سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں