dpo hassan asad alvi meeting 356

مقدمہ کے چالان پیش کرنے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی حسن اسد علوی

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تحصیل دیپالپور کے تمام تفتیشی افسران کے ساتھ زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں ہر تفتیشی افسرسے مقدمہ کی تفصیلات پوچھی گئیں ترجمان پولیس کے مطابق انہوں نے ہر مقدمہ کے حوالے سے پیش رفت کاجائزہ اور مقدمہ کس سٹیج پر ہے اس کو نوٹ کر وایا انہوں نے کہا کہ ہر تفتیشی افسر عدالت میں چالان پیش کرنے کے بارے اپنے دورانیہ سے آگاہ کرے اور چالان پیش کرنے کی مدت کا تعین کرے انہوں نے کہا کہ مقدمات کو جلداز جلد پیش کیا جائے تاکہ فوری انصاف کے لیے عدالتوں کو تعاون حاصل ہو سکے ڈی پی ا و حسن اسد علوی نے کہا میں اسی طرح ضلع کی تمام تحصیلوں کے تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کیا کروں گا اور ہر مقدمہ میں کے بارے میں آگاہی حاصل کرکے نوٹ کیا جائے گاانہوں نے کہا مقدمہ کے چالان پیش کرنے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ہر تفتیشی افسر اپنے مقدمہ کا شیڈول جاری کرے گا اس کے بعد تاخیر کرنے پر تفتیشی افسر کو جزاو سزاء کا حقدار ٹھہرایا جائے گا۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.