malik ali abbas winning candidate 1,230

ملک علی عباس کھوکھر کی جیت کا راز کیا ہے ؟

تحریر:قاسم علی…
ملک علی عباس کا خاندان سیاست میں اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ خودپاکستان کا قیام ۔ملک علی عباس کے نانا ملک نوراحمد پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ہونے والے ملکی تاریخ کے پہلے عام انتخابات میں ایم این اے منتخب ہوئے تھے ۔اس کے بعد 1985 ء سے لے کر1997ء تک ملک محمدعباس کھوکھر الیکشن لڑتے رہے اور سوائے 1988ء میں معمولی ووٹوں کی شکست کے ہربار انہیں کامیابی ملتی رہی ۔ملک عباس کھوکھر کے بعد ان کے فرزند ملک علی عباس کھوکھر نے 2008ء میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے اسی طرح 2013ء میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ۔
ملک علی عباس کی تعلیم بی اے ہے اورانہوں نے قائداعظم لاء کالج سے قانون کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے۔
ملک علی عباس کھوکھرنے بتایا کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے علاوہ تعلیمی اور تفریحی منصوبوں پر بھی خاص توجہ دی جس کی تفصیلات انہوں نے کچھ یہ بتائیں.
53/D میں بوائز پرائمری سکول نیا بنوایا،47/Dمیں ایک سکول پرائمری تھا اس کو مڈل کروایا جبکہ ایک مڈل تھا اس کو ہائی سکول میں اپ گریڈ کروادیا۔40/Dمیں سکول کو بھی ہائی سکول کا درجہ دلوادیا،42/D اور 43/D،مرزاپور کے سکول بھی اپ گریڈ کروائے ،سکھ پور کے سکول میں دوکمرے بنوائے.سکھ پور سے شاہ یکہ ساڑھے سات کروڑ، 39/D سے 42/D خورد اور وہاں سے 42کلاں ،کھڑک سنگھ سے 46/D تک مرمت کروائی.بیاس پل سے موہل موسیٰ خاں 9کلومیٹر کی سڑک،48سے کچاپکا تک پانچ کلو میٹرروڈ ،بائی پاس النور سے نہرانوالی 12کلومیٹر،پپلی روڈ کی سڑک بن رہی ہے.علاوہ ازیں دیپالپور کے پورے شہر کو سیوریج کا بہت بڑا مسئلہ درپیش رہاہے جس کو دیکھتے ہوئے ملک صاحب کا سیوریج سسٹم کاگرینڈ منصوبہ 32کروڑ کی لاگت سے جاری ہے جس کے بعد سیوریج کے مسائل سے شہریوں کو نجات مل جائیگی۔
ملک علی عباس کھوکھرکی فیملی کا شمار مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہردور میں مسلم لیگ ن کو ہی سپورٹ کیا انہوں نے 2008ء کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا مگر یہ جیت مسلم لیگ ن کے ہی نام کردی ۔
ملک علی عباس اپنی کامیابیوں میں برادیوں کے عمل دخل کوبہت زیادہ موثر نہیں سمجھتے ان کا کہنا ہے کہ حلقہ میں میری زیادہ تر برادری تو پپلی پہاڑ میں ہے مگر عوام نے ہمیشہ ہماری شرافت و ایماندارانہ سیاست کو پسند کیا اور ہمیں سپورٹ کیا جس سے ہمیں کامیابی ملی ہے ۔تاہم وہ برادری کے کردار کو مکمل طور پر نظرانداز بھی نہیں کرتے ۔گزشتہ کچھ عرصے سے ملک نذرفرید کھوکھر کے ساتھ اختلافات اور الیکشن پر ان کے اثرات بارے ان کا کہنا تھا کہ اب ہماری ان کیساتھ مکمل کوآرڈینیشن ہے ہمارا کوئی اختلاف نہیں اور وہ ہمیں مکمل سپورٹ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کا بڑا راز یہی ہے کہ میرے حلقے کے لوگ مجھے اور میرے خاندان سے محبت کرتے ہیں کیوں کہ میرے والد محترم ملک عباس کھوکھر حلقہ کے لوگوں کیساتھ ہر دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں.اور عوام بھی اس محبت کا جواب محبت اور ووٹ کے ذریعے جتوا کر دیتے ہیں اور اب کی بار بھی انشااللہ ایسا ہی ہوگا.اور پچیس جولائی کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا.
نئی حلقہ بندیوں سے ان کا حلقہ کتنا متاثر ہوا ؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ
نئی ہونیوالی حلقہ بندیوں نے اس حلقہ کو متاثر نہیں کیا ہے اس لئے یہاں کے امیدواروں کو کسی نئی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ارکان اسمبلی کی بنیاد ی ذمہ داری قانون سازی اور پالیسی میکنگ ہوتی ہے ۔جب ہم نے ان سے پوچھا کہ اپنے پانچ سالہ دور میں اسمبلی فلور پر انہوں نے کتنی بار بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک بار بھی اسمبلی فلور پر بات نہیں کی البتہ سابقہ دور میں صحت بارے پالیسی بہتر کرنے پر زور دیا تھا۔
انہوں نے قومی سطح پر کرپشن ، اقربا پروری کے خاتمے اور امن کے قیام کو انتہائی ضروری قراردیا کہ اس پر مزیدکام ہونا چاہئے تاکہ اگلی نسلوں کو بہترپاکستان ملے۔
اپنے حلقے کے مسائل بارے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ
میرے حلقے میں عوام کا تھانہ کچہری کی طرف زیادہ جھکاؤاور باہمی چھوٹے چھوٹے مسائل بہت زیادہ ہیں اور اس کے بعد پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی بڑا مسئلہ ہے انشااللہ اگر اب عوام نے موقع دیا تو ان کو حل کرنے کی حتی المقدور کوشش کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کیلئے سیروتفریح کیلئے پہلے ہی ان کا شاندار منصوبہ شہبازشریف پارک مکمل ہوچکا ہے جہاں پورے اوکاڑہ سے لوگ فیملیوں سمیت آتے اور خوب انجوائے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 83ایکڑ رقبے پر مشتمل یہ پارک علاقے کا سب سے بڑا تفریحی پارک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ وہ جیتنے کے بعد دیپالپور شہر میں بھی اپنا دفتر بنائیں گے جہاں پر لوگوں کی شکایات و مسائل کو حل کیاجائے گا ۔اور میں خود وہاں پر روزانہ کی بنیاد پر بیٹھا کروں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں