okara,malgada chowk qabrastan per qabza 518

ملگدا چوک،قبرستان پر بااثر افراد کا قبضہ،حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل

اوکاڑہ(دلمیرقادری سے)ملگدا چوک کے نواحی گاوں چک نمبر39فورایل بھوجوآنہ میں سرکاری قبرستان کی تقریبا آٹھ ایکڑ چار کنال رقبہ پر مشتمل ھے مگر افسوس کی بات ھےکہ تیسرا حصہ پر قبرستان ھے باقی زمین پربااثرافرادنے قبضہ کر کے فصلات کاشت کر رکھی ھیں اور مال مویشی پال رکھے ھیں جو اکثر قبروں پر غلاظت پھیلاتے اور قبروں کو نقصان پہنچاتے ھیں ان کے دلوں سے خوف خدا اٹھ گیا ھے کہ قبروں پر اپنے جانوروں کو چھوڑ دیتے ہیں اس سے قبروں کو بہت نقصان بوریا ھے اوراہل گاوں کو اب اپنے فوت شدگان کو دفن کرنے کےلئےمشکلات پیش آرہی ھےقبضہ مافیا نے جوزمین اہنے قبضے میں لی ہوئی ھے وہ اپنی وارثت سمجھ بیٹھےہیں.معززین علاقہ حاجی مہرسرفرازاحمد۔حاجی مہر طالب حسین ،مہرفخر حیات،میاں اللہ دتہ،ڈاکٹرمقبول احمد،مہرمحمد امیراورپورے گاؤں نے کمشنر ساہیوال،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ اورمحکمہ مال اوکاڑہ کےاعلی آفسران سے اپیل کی ہے کہ اس اہم ترین معاملے کا فوری نوٹس لیاجائے اورسرکاری قبرستان کی زمین کی حد بندی کروا کے چاردیواری کروانے کاحکم جاری کیاجائےتاکہ ہمارےبڑوں کی قبریں محفوظ ہوں اور نئی قبریں بنانے کی جگہ مل سکے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.