ملگدہ چوک،عطائیت کے ناسور نے ماں بچے کی جان لے لی
(حاجی دلیمیر قادری سے)حکومت کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی سخت ہدایات کے باوجود عطائیت پر قابو نہیں پایا جاسکا اور اب بھی یہ مکروہ سلسلہ جاری ہے آج رات دو بجے ملگدہ چوک میں اس ناسور نے دومزید جانیں لے لیں۔یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت ہوا جب 39ڈی کے رہائشی محمدفخر کی بیوی تسمیہ کو شدید تکلیف شروع ہوئی توانہوں نے میڈم نازی نامی دائی سے رابطہ کیا جس نے اپنے گھرملگدہ چوک میں ڈلیوری کی لیکن اس نان پروفیشنل دائی نے پہلے بچے کی جان لی اور بعد ازاں بلیڈنگ نہ رکنے کے باعث بچے کی ماں بھی چل بسی ۔واقعہ کے فوری بعد دائی نازی میڈم گھر کو تالہ لگا کر فرار ہوگئی۔زچہ بچہ کی نعشوں کو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔