mandi ahmadabad shadi mai murder 581

منڈی احمدآباد،شادی کے دوران فائرنگ سے قتل نے نیا رخ سامنے آ گیا

ایک روز قبل منڈی احمدآباد میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی خبرآئی تھی لیکن آج تھانہ منڈی احمدآباد میں مقتول کے عزیزمحمدعاشق ولد بشیراحمد کی مدعیت میں درج ہونیوالی ایف آئی آر میں اسے سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل قراردیاگیا گیا ہے.محمدعاشق نے ایف آئی آرمیں موقف اختیار کیا ہے کہ ہم درگن میں محمدامین ڈوگر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے جیسے ہی ہم دعوت ولیمہ کے پنڈال میں پہنچے ملزم احمدحسن نے غلام قادر پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااور ہسپتال لے جاتے ہوئے رستے میں جاں بحق ہوگیا.محمدعاشق کے مطابق احمدحسن کی چند روز قبل غلام قادر کیساتھ رستہ کے معاملے پر تکرا ہوئی تھی جس میں احمدحسن نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں