منڈی احمدآباد،مسلح افراد نے منگیتر کو اغواء کرلیا مزاحمت پربھائی کو قتل کردیا
منڈی احمدآباد،مسلح افراد نے منگیتر کو اغواء کرلیا مزاحمت پر فائرنگ کرکے بھائی کوہلاک کردیا ڈی پی اواوکاڑہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے 24گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم اور ہر لمحہ کی کارکردگی پیش کی جائے ترجما ن پولیس کے مطابق تھانہ منڈی احمد آباد کے علاقہ قطب پورہ داخلی نانکا سنگھ میں آٹھ مسلح افراد ملزم سلیم کی سربراہی میں آئے جنہوں نے سلیم کی سابقہ منگیتر شازیہ بی بی کو اغواء کر لیا جس کی مزاحمت کی گئی تو شازیہ بی بی کا بھائی کاشف عرف کاشی اور بگی نامی عورت فائرنگ سے زخمی ہوگئے جب کہ کاشف زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جہاں تھانہ منڈی احمد آباد کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ڈی پی او اطہر اسماعیل کی ہدائت پر پہنچ چکے تھے ڈی پی او نے حکم جاری کیا ہے کہ ملزمان کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے اور اس حوالہ سے ہر لمحہ کی رپورٹ ان کے آفس پہنچائی جائے انہوں نے کہاکہ کسی آفیسر یا ملازم نے کوتاہی،سستی یا غفلت برتی تو اس کاٹھکانہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں نہیں رہے گا ااور اس کو سخت سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا.