دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمدآباد میں کوٹ خان محمد کےرہائشی احمدنواز وٹو کے گھر رات کو نامعلوم ملزمان نے داخل ہو کلہاڑیوں کے وارکرکے احمد نوازکی دوبیوں ساجد ہ اورشہنازکوشدید زخمی کردیا ساجد ہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ شہنازکو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے طبی امدادکے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں شہناز کوانتہائی سیریس حالت کے پیش نظر اوکاڑا ریفرکردیاگیا جوکہ راستہ میں جاں بحق ہوگئی.
مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعشوں کوقبضہ میں لے کرابتدائی کارروائی شروع کردی ہے.احمدنوازوٹو نے دو شادیاں کررکھی تھیں اورایک بیوی نے گھروالوں کی مرضی کے بغیرشادی کی تھی جس کی وجہ سے شبہ ظاہر کیاجاتا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے مبینہ طور پرکلہاڑیوں سےحملہ آور ہوکر یہ واردات کی ہے تاہم اس بارے فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا.
