doctors k khilaf protest 561

منڈی احمدآباد،ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی،ورثا کا نعش سڑک پر رکھ کرشدید احتجاج

بصیرپور،منڈی احمدآبادکی رہائشی خاتون آپریشن میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 16روزموت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعددم توڑگئی جس پر لواحقین نے نعش سڑک پررکھ کرزبردست احتجاج کیا۔ٹبہ ملکانہ گاؤں کے رہائشی دارے خاں نے بتایاکہ اسکی بہوفوزیہ بی بی کو9فروری کومقامی نجی ہسپتال میں زچگی کیلئے لے جایاگیاتھاجہاں مبینہ طورپرلیڈی ڈاکٹر ریحانہ نے فوری آپریشن کاکہہ کراٹھارہ ہزارروپے وصول کرلئے اور آپریشن کردیا۔لواحقین نے الزام لگایاکہ آپریشن میں ڈاکٹرکی غفلت کے نتیجہ میں بلیڈنگ نہیں رکی جس پرنجی ہسپتال والوں نے اسے لاہورہسپتال بجھوادیااورمختلف ہسپتالوں کے چکرکاٹتے ہوئے فوزیہ دم توڑگئی۔ انہوں نے فوری تحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔دوسری جانب ڈاکٹرریحانہ کا کہناہے کہ مریضہ کاڈاکٹرطاہرشہزادنے آپریشن کیاجس کے بعدپیشاب کی تکلیف ہونے پر اسے لاہورہسپتال بھجوادیا گیاتھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں