lahore chairing cross blast mai shaheed honay walay irfan ki barsi 447

منڈی احمدآباد، سانحہ چیر نگ کراسنگ لاہور میں شہید ہونیو الے ایلیٹ فورس اوکاڑہ کے کانسٹیبل عرفان محمود شہید کی پہلی برسی

منڈی احمدآباد، سانحہ چیر نگ کراسنگ لاہور میں شہید ہونیو الے ایلیٹ فورس اوکاڑہ کے کانسٹیبل عرفان محمود شہید کی پہلی برسی ان کے آبائی گاؤں بیلہ گلاب سنگھ منڈی احمد آباد میں ادا کی گئی شہید عرفان محمود پی آر او ٹو ڈی پی او اوکاڑہ خالد محمود کے چھوٹے بھائی تھے جو کہ گزشتہ برس سانحہ چیرنگ کراسنگ لاہور میں دوران ڈیوٹی خود کش حملے میں سی ٹی او لاہور احمد مبین کے ساتھ شہید ہو گئے تھے شہید عرفان کی پہلی برسی میں اے ایس پی دیپالپور نوشیروان چانڈیو ،ایس ایچ او منڈی احمد آباد شیخ اعجاز ،ڈپٹی پی آر او اکبر علی سمیت پولیس ملازمین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جہاں شہید عرفان محمود کے لیے قرآن خوانی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں