منڈی احمدآباد، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے چوکیدارپرتین افراد کا مبینہ تشدد
دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمد آباد کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے چوکیدار جاوید کو DEOایجوکیشن کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ سکول کے اندر کسی کو بھی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کے لیے ٹھیلہ نہیں لگانے دنیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوے جاوید چوکیدار نے آج فاطمہ نامی خاتون کو اندرسامان فروخت کرنے کے لیے ناگھسنے دیا جس بنا پر فاطمہ بی بی نے اپنے بیٹے آصف اور دو نا معلوم ملزمان کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جسے وہاں موجود لوگوں نے ملزموں کے چنگل سے آزاد کروایا سکول انتظامیہ کی جانب سے مقامی تھانہ میں ملزمان کے خلاف کاروائی کی درخواست دے دی گئی ہے جبکہ متاثرہ سکول چوکیدار نے اعلی حکام سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.