منڈی احمدآباد میں توڑی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی جل کر خاکستر
گندم کی فصل اٹھانے کے بعد اس کو آگ لگادی جاتی ہے مگر اس سے بعض اوقات بہت سے حادثات بھی جنم لے لیتے ہیں ایسا ہی آج دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمد آباد میں بھی ہوا جب آبادی رسول پورہ کا رہائشی محمد محسن نامی شخص جو توڑی کا کاروبار کرتا تھا قلعہ سدا سنگھ سے گزررہاتھا کہ وہاں پر لگی آگ نے توڑی اور پھر ٹریکٹر ٹرالی کو بھی اپنی زد میں لے لیا جس پر محسن نے ٹریکٹر سے چھلانگ لگاکر اپنی جان تو بچالی تاہم اس کی ٹریکٹر ٹرالی بھی توڑی کیساتھ ہی جل کر خاکستر ہوگئی.
توڑی کے ٹرالے کو لگی آگ آپ اس وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں.