دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمدآباد میں ذولفقار علی نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے لمحوں میں پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سارے سامان کے ساتھ ساتھ اس کے گھر میں بندھی پانچ قیمتی بھینیسیں بھی جال کر خاکستر ہوگئیں.غریب ذولفقار علی کا کہنا ہے کہ وہ ان بھینسوں کے دودھ پر ہی اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا لیکن اب یہ آسرا نہیں رہا.ذولفقار علی نے مقامی رہنماؤں اور حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس کے نقصان کا ازالہ کیا جائے .تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے.
