school locked in mandi ahmadabad 694

منڈی احمد آباد،چھٹی نہ ملنے پرچوکیدار نے بطور احتجاج اپنے ہی سکول کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا

اوکاڑہ ، چھٹی کیوں نہ دی سکول چوکیدار نے بطور احتجاج اپنے ہی سکول کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا سکول ٹیچرز اور طالبات محصور ،پولیس کو دیکھ کر چوکیدار فرار تالا توڑ کر سکول کادروازہ کھول گیا تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں جلانوالی منڈی احمد آباد میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں تعینات چوکیدار اکرم نے سکول ہیڈ سے چھٹی مانگی کیوں کہ چوکیدار کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج تھا اور وہ راہ فرار اختیار کرنا چاہتا تھا سکول ہیڈ نے چھٹی دینے سے انکار کر دیاجس پرآج اس نے اس وقت سکول کے مرکزی دروازہ کوتالا لگا دیا جب کچھ طالبات اور ٹیچر ز سکول میں موجودتھیں اور کچھ سکول میں داخل ہونا چاہتی تھیں اس موقع پر جب وائس پرنسپل شمع آئیں اور دروازہ کھلونے کا کہا لیکن چوکیدار اکرم نے انکار کر تے ہوئے کہا کہ اب یہ تالہ ہمیشہ کے لیے لگا رہے گا جس پر سکول پرنسپل نے مقامی پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو چوکیدار اپنے دیگر ساتھیوں کی ہمراہ فرار ہوگیاتاہم پولیس نے گیٹ کاتالا توڑ کر بچیوں او ر اساتذہ کو سکول کی سرگرمیاں موقع فراہم کر دیا سکول پرنسپل میڈم شمع نے چوکیدار اکرم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد نے معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔
depalpur mandi ahmadabad mai chokidar ne school ko tala laga dia

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں