mandi ahmadabad school news 456

منڈی احمد آباد ،گرلزسکول میں نکاسی آب نہ ہونے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا

بصیرپور،منڈی احمدآبادکے گاؤں ڈوگرائے میں واقع گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول میں نکاسی آب کے انتظامات نہ ہونے کے باعث واش رومزکاپانی ایک گڑھے میں جمع کرلیاجاتاہے جسے معصوم طالبات اپنے ہاتھوں سے روزانہ خالی کرنے پرمجبورہیں۔جس پرمکینوں نے افسوس کااظہارکیاہے سکول کی طالبات اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ریاستی ذمہ داری ہوتی ہے مگر سکول جیسی جگہ پر ایسی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے مقامی آبادی نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں