موبائل ایسوسی ایشن دیپالپورکسی کرپٹ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی،چوہدری زنیرذوالفقار
موبائل ایسوسی ایشن دیپالپور کے خلاف سازش کی جارہی ہے،کسی بھی کرپٹ اور فراڈئیے شخص کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا،چوہدری زنیر احمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وجود میں آنیوالی موبائل ایسی ایشن دیپالپور بارے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین موبائل ایسوسی ایشن دیپالپورچوہدری زنیر احمد نے کہا ہے کہ یہ تنظیم آج سے سات سال قبل وجود میں آئی تھی جس کا پانچ سال سے میں چیئرمین ہوں اور تمام اراکین میرے بھائیوں کی طرح ہیں تاہم کچھ عرصہ قبل تنظیم کے ایک عہدے دار نے کسی کیساتھ فراڈ کیا اور پھر مجھے اس سلسلے میں ساتھ دینے کو کہاجبکہ میں نے اپنے طور تحقیق کی تو وہ صاحب واقعی اس دھوکہ دہی میں ملوث تھے جس پرمیں نے موقف اختیار کیا کہ میں تنظیم کو کسی بھی غلط مقصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دوں گا اور کسی غلط آدمی کا ساتھ نہیں دوں گا جس پر ان صاحب نے کچھ لوگوں کو ساتھ ملا کر میرے خلاف سازشیں شروع کردیں اور آخر کار خودساختہ باڈی بنا دی گئی ہے جو کہ خلاف قانون و ضابطہ ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے کیوں کہ موبائل ایسوسی ایشن دیپالپور کو تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا اختیار چیئرمین کے پاس ہے مگر میں اس سارے عمل سے بے خبر ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان تنظیمی معاملات کو دیکھنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تنظیم کی بہتری کیلئے تجاویز دے جن کے مطابق تنظیم سازی اور الیکشن سمیت تمام معاملات کو چلایا جائے گا۔