دیپالپور(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی مویشی چور بالی گینگ کے سرغنہ سمیت4ڈکیٹ گرفتار، ملزمان کے دو ساتھی فرارہوگئے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی ایک کار اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ڈی ایس پی صدر سرکل نے تھانہ صدر میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں مختلف تھانوں کی حددومیں مال مویشی چوری کی واردات میں اضافہ ہو گیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے مویشی چورگینگ کا سراغ لگانے اور گینگ کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری مجھے سونپی جس پر تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے مویشی چوری کے حوالے سے مختلف شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تھانہ صدرکی حدودسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مویشی چور بالی گینگ کے چار ڈکیتوں ا قبال، نیاز عرف کالی ، ایوب عرف ایوبی اور سعید کو گرفتار کر لیا جبکہ عاشق عرف بھالو اور شکیل عرف شکیلی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار ملزمان کے قبضہ سے سات عدد بھینسیں، تین گائے اور ایک کاراور اسلحہ آتشیں برآمد کرلیا گیا ہے پولیس نے گرفتار ملزمان سے تحقیقات کا دائر ہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے ڈی ایس پی صدر چودھری ضیاء الحق کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے مویشی اصل مالکان کے حوالے کیے جارہے ہیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے بعدمزید مال مویشی برآمد ہونے کی قوی امکانات ہیں انہوں نے بتایا یہ گینگ اوکاڑہ کے علاقہ و دیگر اضلاع میں مویشی چوری کی وارداتیں کرتاتھاجوکہ چوری کا مال ایک ضلع سے دیگرا ضلاع میں منتقل کردیتے تھے بالی گینگ علاقہ میں خوف اور دہشت کی علامت بنا ہواتھاڈی پی ا و اوکاڑہ حسن اسد علوی نے بالی گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او صدر محمد سرور ،اے ایس آئی محمد الطاف ، کنسٹیبل اسرار احمد،محمد سیلم اورسرفراراحمد پی کیو آر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام دینے کا اعلان کیا ڈی ایس پی صدر سرکل ضیاء الحق نے بتایا کہ ملزمان گاڑی کو واردات کے لیے استعمال کرتے جس میں بیٹھ کر جائے وقوعہ پر جاتے جبکہ ان کا ایک ساتھی کار میں بیٹھ کر ان کی نگرانی کرتا۔
