مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو لاکھوں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے،لالہ یاسر 210

مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو لاکھوں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے،لالہ یاسر

مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو لاکھوں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے،حکمران ظلم کی تمام حدیں پار کرچکے،ان کا جانا ضروری ہوگیا،لالہ یاسر حکومت کی جانب سے عوام کش پالیسیوں اور بے تحاشا مہنگائی کے خلاف آل پاکستان ٹرک ٹریلرزاونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدرلالہ یاسر،مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالمتن شیخ ،صدر دیپالپور میاں جاوید احمدوٹو،جنرل سکرٹری دیپالپور چوہدری شکیل احمد ،صدر منی گڈز ایسوسی ایشن زاہد افضل جوئیہ ،عبدالوحید بھٹی سکر ٹری نشرواشاعت نے کہا کہ حکمران ظلم کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں۔عمران خان اپوزیشن میں جو تقریریں کرتے تھے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ اس کے برعکس کر رہے ہیں۔حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کا جینا دو بھر ہوچکا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے اگر یہ ظالمانہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو پورے ملک میں ٹرک بند کردیں گے۔مقررین کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان کے بارے میں اس کے حامی کہتے تھے کہ عمران خان کوئی کاروبار نہیں کرتا اس لئے وہ کرپشن نہیں کرے گا مگر اب لگ رہا ہے کہ جس طرح وہ خود کوئی کاروبار نہیں کرتا اسی طرح وہ کسی اور کو بھی کاروبار نہیں کرنے دے گا۔پریس کانفرنس کے بعد تمام شرکا اور ٹرک ڈرائیوروں نے پرامن احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مہنگائی کو فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں