حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے) شوہر کا بیوی پر تشدد،ڈنڈا لگنے سے کمسن بچہ جاں بحق،15دن کے بچے کو سر پر ضرب لگی،باپ کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں مہروک کلاں کے رہائشی اعجاز کی بیوی اپنے بھائی سے فون بات کر رہی تھی جس پر اسکا شوہر اعجاز طیش میں آگیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے لگا اسی دوران ایک ڈنڈے کا وار اسکی بیوی شمیم بی بی کی گود میں موجود چودہ دن کے کمسن بیٹے کے سر پر لگا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ،پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے بیوی کی مدعیت میں کمسن بیٹے کے قتل کا مقدمہ باپ کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
