میاں سعی خاں مرحوم فلڈ لائٹ ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ لکھوی کرکٹ کلب دیپال پور نے جیت لیا 178

میاں سعی خاں مرحوم فلڈ لائٹ ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ لکھوی کرکٹ کلب نے جیت لیا

رپورٹ:عبدالرؤف طاہر

دیپالپور،میاں سعی خاں مرحوم فلڈ لائٹ ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ لکھوی کرکٹ کلب دیپال پور نے جیت لیا۔ دیپال پور کے علاقہ فرید کوٹ میں 3جون سے جاری کرکٹ میلہ جس کا فائنل گذشتہ شب لکھوی کرکٹ کلب اور واہگہ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا واہگہ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5اوورز میں لکھوی کلب کو 61 رنز کا ہدف دیا جواب میں لکھوی کرکٹ کلب یہ ہدف 2 اوور پہلے پورا کر لیا لکھوی کلب کے اوپنر بلے باز شاہد علی بگا اور عمران خاں نے گراونڈ کے چاروں اطراف بہترین چھکے لگائے اور مقررہ ہدف 3اوورز میں پورا کرلیا لکھوی کلب کے پلئیرز سلیم حیدر ،طارق ندیم ،خان عمران خاں ،شاہد بگا ،ریحان ،عمرفاروق (کپتان تمام پلئیرز نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی ۔

فائنل میچ کے مہمان ایم این اے حاجی راو محمد افضل خاں ،میاں ثنااللہ ڈولہ ،میاں سجاد احمد خاں وٹو اور میاں پرویز وٹو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ونر ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 75000 ہزار انعام دیا گیا ۔ٹورنامنٹ آرگنائزرز انوارالحق ، محمد احمد وٹو نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا مقصد دیپال پور میں کھیلوں کے گراونڈ آباد کرنا ہے اور نوجوان نسل کو اچھی تفریح فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں