mian manzoor wattoo supports pti in depalpur 713

میاں منظور احمدخان وٹو نے این اے 143میں پی ٹی آئی کی حمائت کا اعلان کردیا

دیپالپور،سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمدخان وٹو نے این اے 143 میں پی ٹی آئی امیدواروں سیدگلزارسبطین شاہ اور چوہدری طارق ارشاد کی مکمل حمائت کا اعلان کردیا ہے.انہوں نے یہ اعلان پاکپتن روڈ پر قائم اپنے دفتر میں پارٹی ورکرز سے خطاب کے دوران کیا ہے.یاد رہے میاں منظور احمدخان وٹو اس سے قبل این اے 143 اور این اے 144 دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے تھے تاہم پی ٹی آئی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے وہ حلقہ این اے 143 سے الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوگئے جبکہ این اے 143 میں پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا اور وہ وہاں سے آزاد حیثیت میں حصہ لے رہے ہیں.میاں منظور احمدخان وٹو سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ضلع اوکاڑہ سید زاہد شاہ گیلانی بھی پارٹی کی ضلعی صدارت اور ن لیگ کو خیرباد کہہ کر سید گلزار سبطین شاہ اور چوہدری طارق ارشاد کی حمائت کا اعلان کرچکے ہیں.
syed zahid shah gilani left pmln

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں