دیپال پور میں جماعت اسلامی دیپال پور کے زیر اہتمام شہر بھر میں ابلتے گٹروں اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور رتہ کھنہ روڑ کی ٹوٹی پھوٹی سڑک کی فوری تعمیر کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں رتہ روڑ کے رہائشیوں اور جماعت اسلامی کے امیر زون طاہر سلیم جوئیہ ،امیر شہر عبدالسلام وٹو، میاں سیف اللہ سکھیرا قہم زون، محمد یوسف بھٹی صدر جماعت اسلامی یوتھ دیپالپور ،امجد علی مغل سمیت عہدیدران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی دھپ سڑی گرین سٹی سے شروع ہوئی اور رتہ کھنہ روڑ پہنچ کر احتتام پزیر ہوئی رتہ کھنہ چوک پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نا اہل ترین حکومت ہے ہر چیز پر ٹیکس لگانے کے باوجود عوام کو سہولیات دینے سے قاصر ہے۔
مقررین نے کہا کہ کرپٹ ترین اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر اور بلدیہ ملازمین لوٹ کھسوٹ کرکے شاہانہ زندگی بسر کر رہے ہے درجہ چہارم کے ملازمین اور سینٹری ورکر وڈیروں کے ڈیروں پر کام کرتے ہے اور تنخواہیں سرکاری خزانے سے دی جارہی ہے ملازمین کی کمی کا رونا رویا جاتا ہے
پورا شہر گٹروں کے گندے پانی میں ڈوب چکا ہے شہر بھر کے روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے رتہ کھنہ روڑ کی حالت زار ابتر ہو چکی ہے ایک بارش ہونے سے پورا علاقے کے لوگ ڈوب جاتے ہے پیدل چلنا تو درکنار سکول کی بچیوں اور مریضوں کو گاڑیوں پر لے جانا دوبھر ہوجاتا ہے۔
احتجاجی ریلی کے شرکاء نعرے لگا رہے تھے واہ ری میری بلدیہ جو آیا کھا کے چل دیا، کرپٹ اسسٹنٹ کمشنر ہائے ہائے، کرپٹ چیف آفیسر ہائے ہائے جبکہ مقررین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ اس روڑ کی تعمیر فوری ممکن بنائے ورنہ اس کے بعد دھرنا ہوگا اور دھرنہ روڑ کی تعمیر شروع ہونے کے بعد ہی ختم ہوگا۔
احتجاج کی مکمل رپورٹ نیچے دی گئی وڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔