اوکاڑہ ،شعبہ تعلیم میں بطور ایڈمنسٹریٹر گراں قدر خدمات سر انجام دینے والی شخصیت میڈم طاہرہ منظور کو ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج رینالہ خورد کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا تعلیمی شعبہ میں انکی خدمات قابل تعریف رہی ہیں وہ بطور پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول رینالہ خورد میں خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں میڈم طاہرہ منظور کا شمار انتہائی قابل اور انتظامی طور پر بہترین منتظم کے طور لیا جاتا ہے انکی بطور پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج رینالہ خورد میں تعیناتی پر اساتذہ ،والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے جنرل سیکرٹری سید ندیم مقصود جعفری ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری ،معروف سماجی ورکر سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل،سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب چودھری ظفر اقبال سمیت سماجی ،مذہبی اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے میڈم طاہرہ منظور کو مبارک باد پیش کی اور توقع کی کہ وہ سکول کا نظم ونسق انتہائی احسن انداز سے سر انجام دیں گی
