ناروے میں قرآن کو جلانے کا واقعہ،میجر جنرل آصف غفور بھی بول اٹھے
ایک روز قبل ناروے میں ایک انتہا پسند تنظیم سیان کے کارکنوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی کوشش پر تن تنہا ان پر حملہ کرنیوالے نوجوان الیاس کو دنیا بھر سے داد و تحسین مل رہی ہے اور کل تک ایک گمنام رہنے والے نوجوان کو آج غازی الیاس کے نام سے یاد کیا جا رہا ہے ترکی کی جانب سے اس فعل کی پرذور مزمت کے بعد میجر جنرل آصف غفور نے بھی اس نوجوان کی بے حد تعریف کی ہے جو بے خطر اس کوشش کو ناکام کرنے کیلئے میدان میں کود پڑا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بہادری پر الیاس کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا عالمی امن کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے جسے روکنا ہوگا ۔