455

ناقص گوشت فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی،ڈاکٹرثاقب مجید

لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر ثاقب مجید نے کہا ضلع اوکاڑہ میں بیمار ،مردار ،ناقص پانی ملے گوشت کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے یا تو ضلع بدر ہو جائیں یا کام چھوڑ دیں ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا بیمار جانوروں کے ناقص گوشت کی فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف نئی قانون سازی کے مطابق دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کروایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عتیق چوہدری ،اظہر شیخ اور اشفاق چوہدری بھی موجود تھے ڈاکٹر ثاقب مجید نے کہا کہ شیخ بستی ،پیلس چوک ،صمد پورہ ،علامہ اقبال روڈ اور اس سے ملحقہ وہ علاقے جو کہ مضر صحت گوشت کی فروخت کے ھوالے سے بدنام تھے وہاں موجود ناقص گوشت فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمات کے اندراج سے ان علاقوں میں اب ناقص گوشت کی فروخت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود ناقص گوشت فریز کرنے کے سٹور بھی مکمل بند ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی وجہ سے اب دوسرے شہروں سے ناقص گوشت کی اوکاڑہ سپلائی بھی مکمل بند ہو گئی ہے ڈاکٹر ثاقب مجید نے کہا کہ ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی سیاسی دباؤ قابل قبول ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں