نماز میں خشوع و خضوع کیسے پیدا کیا جائے ؟ 244

نماز میں خشوع و خضوع کیسے پیدا کیا جائے ؟

تحریر:قاسم علی

رات دیپالپور مرکز میں ایک بزرگ نے اس سلسلے میں انتہائی اہم گفتگو کی سوچا آپ سے بھی شیئر کردوں کیوں کہ جب تک ہماری نماز درست نہ ہوگی تب تک کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوگا نہ دنیا نہ آخرت۔انہوں نے فرمایا کہ اگر تین چیزوں کا اہتمام کیا جائے تو ہماری نماز خشوع و خضوع والی بن سکتی ہے۔

نمبر ایک۔دورانِ نماز اپنے ہاتھوں کو مضبوطی سے باندھیں کوشش کریں کہ انہیں بلاوجہ حرکت نہ دی جائے ۔

نمبردو۔دوران نماز اپنی نظرکو ٹھیک رکھیں اس کا طریقہ یہ ہے کہ جب قیام میں ہوں تو نظر سجدہ کی جگہ پر ہو،جب رکوع میں ہوں تو نظر پاؤں پر ہو ،قعدہ کی حالت میں گود پر نظر رکھیں ۔اپنی نظروں کو ادھر ادھر ہر نہ بھٹکنے دیں۔

نمبر تین۔دوران نماز خیالات کا بھٹکنا اور وساوس کا آنا عام سی بات ہے مگر کوشش کریں کہ اپنے خیالات کو قابو میں رکھیں اور اس کا ایک حل یہ ہے کہ نماز کے ترجمے کو کسی عالم سے سیکھیں اس طرح جو لفظ آپ ادا کریں گے اس کا آپ کو مزا آئے گا ۔

اور نماز کے دوران یہ تصور رکھیں کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے ،جب سجدے میں جائیں تو یوں تصور کریں جیسے میں اللہ کے قدموں میں سجدہ ریز ہوں۔یہ پریکٹس شروع میں مشکل لگے گی مگر آہستہ آہستہ آپ کیلئے آسان ہو جائے گی اور تب ہی وہ وقت ہوگا جب نماز خشوع و خضوع والی بن جائے گی۔اللہ ہم سب کوایسی نماز وں کی توفیق عطا فرما دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں