422

نواز شریف جس کشتی میں سوار ہیں اسی میں سوراخ کر رہے ہیں،اشرف خان سوہنا

اوکاڑہ، تحریک انصاف کے مرکزی لیبر ونگ کے صدر اور سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خان سوہنا نے کہاہے کہ نواز شریف کشتی جلاکر نہیں آئے بلکہ جس کشتی میں سوار ہیں اس میں ہی سوراخ کر رہے ہیں عوام کو ان کا حقیقی چہرہ عدالت نے دکھا دیا ہے جس پر ان کے چیخوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے سنیئر صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا محمد اشرف خان سوہنا نے کہاہے کہ نواز شریف نے بڑھک ماری ہے کہ وہ کشتیاں جلا کر میدان میں آئے ہیں جب کہ ایسا نہیں ہے بلکہ جمہوریت کی جس کشتی میں سوار ہیں ماضی کی طرح اب بھی اس میں ہی سورا خ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں عوام ان کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاہے کہ عدالت نے عوام کے سامنے شریف خاندان کا چہرہ بے نقاب کر دیاہے اب عوام آئندہ انتخابات میں اپنے فیصلہ سے آگاہ کردیں گے جس کا اندازہ خو دشریف خاندان کو بھی ہے اس لئے ان کی چیخوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں