okara k genious bachay 749

نویں کلاس میں بہترین نمبرز لینے والے طلباء طالبات کے بارے میں جانئے

اوکاڑہ کی سرزمین دیگر کئی چیزوں کیساتھ ساتھ ذہانت و فطانت میں بھی کسی سے کم نہیں چندروز قبل میٹرک کے اناؤنس ہونے والے نتائج میں بھی پہلی تین پوزیشنوں میں سے دو اوکاڑہ کے شاہین لےاڑے تھےاوراب نویں کلاس میں بھی یہاں کی سرزمین خاصی زرخیز ثابت ہوئی ہے.اوکاڑہ ڈائری کو موصول ہونے والے رزلٹ کارڈز ہم آپ کیساتھ شیئر کررہے ہیں.اگر آپ کے علم میں بھی کوئی بچہ ہوتو ہمیں ان کا رزلٹ کارڈ بھیجیں.اب تک موصول ہونے والے رزلٹ کارڈز کے مطابق معروف مسلم لیگی ورکر شیخ عبدالرؤف شہزاد کی بیٹی نے سب سے زیادہ نمبر کئے ہیں جو کہ 497ہیں اللہ بیٹی کو مزید کامیابیاں دے اسی طرح دیگر کامیاب ہونے والے بچوں کو بھی اللہ تعالیٰ مزیدرفعتوں سے نوازے.یہ ریکارڈ صرف 450 سے زائد نمبر لینے والے بچوں کا ہے.

محمدزین ولدیارمحمد گورنمنٹ ہائی سکول مرزا پور دیپالپور نے 459 نمبر حاصل کئے
9th class sahiwal board best students in okara

محمد شاہزیب عمر ولد محمدارشد ڈی پی ایس ہائی سکول بوائز نے 479 نمبر لئے۔

ایمان علی ولد محمداصغر نے ڈسٹرکٹ پبلک ہائی سکول سے 483 نمبر حاصل کرکے اپنے والدین کا نام روشن کیا۔

علی حسنین ولد رائے مجاہدنزیر احمد 478 نمبر لے کر صدر گوگیرہ گورنمنٹ ہائی سکول کا نام روشن کرگئے۔

فاطمہ جمیل ولد جمیل احمد الائیڈسکول فار گرلز پاکپتن بائی پاس کی طالبہ ہیں اور انہوں نے 494 نمبر حاصل کئے

بھائی امتیاز طور کی بیٹی نرما امتیاز طور نے بھی 464 نمبر حاصل کئے

9th class sahiwal board best students in okara

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.