اوکاڑہ۔نیشنل ہائی وے اڈا کسان کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیاجس کے باعث ٹینکر میں موجود ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ،ریسکیوادارے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی او علاقے کو اپنے حصار میں لے کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے آئل پر مٹی ڈالی اور فوم ملا سپرے کیا.اس اپریشن کے دوران وقتی طور پر ٹریفک رکی رہی تاہم حفاظتی اقدامات ممل ہونے کے بعد ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگئی.تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ حادثہ ڈرائیور کے سوجانے کے باعث وقوع پزیر ہوا.
