حجرہ شاہ مقیم (نعیم غوری سے )امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 183 راؤ عابد علی واجد نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک و قوم کی ترقی اوراستحکام کی خاطر سیاست کے میدان میں جہاد کررہے ہیں ان کامشن ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے جسکی خاطر وہ بلاخوف و خطر استحصالی قوتوں سے ٹکر لے کر ملک و قوم کے ساتھ کئے گئے سیاسی مذاق کا احتساب یقینی بنانے کیلئے میدان عمل میں ہیں جس میں قوم انکے شانہ بشانہ ہے، انہوں نے کہاکہ اقتدار سے محرومی کے بعد نوازشریف اپناذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اور اپنی دختر نیک اختر کے ہمراہ قوم کو گمراہ کرکے ریاستی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کروانے کے اپنے غیر ملکی آقاؤں جندال اور مودی کے ناپاک منصوبہ پرعمل پیراہے جس راستہ پرقبل ازیں الطاف حسین چل کراپنی ہی پارٹی سے ہاتھ دھوبیٹھے اورغدار وطن کی فہرست میں نمایا ں ہوگئے اب اسی طرز کے غیر ملکی فارمولا پر نوازشریف اینڈ کمپنی عمل پیراہے جنکا انجام بھی قریب ہے پی ٹی ائی انہیں نشان عبرت بناکردم لے گی انہوں نے کہا کہ ملکی لٹیرا نااہل ہو کرپارٹی کا نام و نشان گنوابیٹھا اب صوبائی لٹیرے کی باری ہے شعبدہ باز شہباز شریف بھی جلد قومی مجرم ڈکلیئر ہو نے جارہے ہیں انہوں نے مقامی سیاست پر بات کرتے ہوئے واضع کیا کہ حلقہ کے عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کرکے سال ہا سال سے علاقائی ترقیا تی فنڈز لوٹنے اورجائیدادوں میں ہوشربااضافہ کرنے والوں سے بھی ملکی دولت کی لوٹ مار کا حساب لیں گے اور آئندہ انتخابات میں مقامی حلقہ سے انکی ضمانتیں ضبط کروادیں گے کامیابی پی ٹی آئی کا مقد ر ٹھہری جو ملک و قوم کی آوازبن کرابھری ہے ۔
