voice of haveli lakha elections 385

وائس آف حویلی لکھا کے انتخابات،دیوان شاہزیب سرپرست اعلیٰ،عاکف مصطفیٰ چیئرمین منتخب

اوکاڑہ ڈائری رپورٹ بائےعمران جاوید چوہان،چوہدری نعیم احمد
حویلی لکھا کی معروف فلاحی تنظیم وائس آف حویلی لکھا کے ایک سال مکمل ہونے پر جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پرانی باڈی کو تحلیل کر کے نئی باڈی کیلئے آج تین فروری کوباقاعدہ الیکشن کا انعقاد بمقام مرکزی آفس ڈیرہ دیوان شاہزیب احمد پناہ نگر میں ہواجس میں سٹی حویلی کے تمام وارڈز 18 کے صدور نے اپنے ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی کا استعمال کیا جس سے نئی باڈی وائس آف حویلی لکھا تشکیل پائی اورنئےعہدیدران منتخب ہوئے.
الیکشن کمیشن کے فرائض جناب پیر غضنفر حیات چشتی صاحب . محترم ماسٹر ریاض احمد صاحب .محترم زاہد رضا نوری صاحب اور شاہ زمان صاحب نے سرانجام دئے اور مقررہ وقت کے بعد رزلٹ کا اعلان کیا جس کے مطابق نئی منتخب باڈی وائس آف حویلی لکھا کے عہدیدران جن میں
سرپرست اعلیٰ :دیوان شاہزیب احمد
چئیرمین :عاکف مصطفیٰ ایڈووکیٹ
وائس چئیرمین :شیخ فیصل رائےخاور عباس
جنرل سیکرٹری :مبشر توقیر
جوائنٹ سیکرٹری :فیصل حیات ہانس
سیکرٹری انفارمیشن :محمد اویس علوی
سیکرٹری فنانس:محمد شان مغل
سیکرٹری سپورٹس :چوہدری عابد علی
سیکرٹری بلڈ افیئر:محمد بلال حسن
سیکرٹری ممبر شپ:محمد احمد بابر
سیکرٹری نشرو اشاعت :عمران جاوید چوہان
سیکرٹری ایڈورٹائزمنٹ:فضل ربی.
حویلی لکھا کے سیاسی،سماجی وعوامی حلقوں نے وائس آف حویلی لکھا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شہر کی بہتری کیلئے مزید بہتر انداز میں کام کرتے رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں