ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہفتہ ء صحت پروگرام کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں کردیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدائیت پر شروع کیئے جانے والے ہفتہ ء صحت پروگرام میں لوگوں کا فری ہیپاٹائٹس ،شوگر ،ٹی بی کے تشخیصی ٹیسٹ کیئے جائیں گے اور موقع پر ادویات فراہم کی جائیں گی جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے علاوہ حاملہ خواتین کا مفت طبی معائنہ بھی کیا جائے گا ضلع بھر سے 1500سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کمیونٹی مڈ وائفز ضلع بھر میں چھوٹے بچوں کو خطر ناک بیماریوں سے بچانے اُن کو پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلانے اور صحت کی حفاظت کیلئے ضروری احتیاط تدابیر کے بارے میں آگاہی دیں گی اُنہوں نے کہا کہ 2سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے 2سے 5سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گے اسکے علاوہ حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے اور چھوٹے بچوں کو نمونیا اور اسہال سے بچاؤ کیلئے معلومات مہیا کی جائیں گی اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکٹر سیف اللہ ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ مہر ارشاد احمد ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر محمد عمران اور مانیٹرنگ آفیسر افضل کامیانہ، ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ آفیسر طاہر امین چودھری ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ،چودھری فیاض احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران اور اسٹاف بھی موجود تھا ۔
