dengui campaign in woman college depalpur 419

ویمن کالج دیپالپورمیں ڈینگی بارے آگہی سیمینار منعقد کیا گیا

ویمن کالج دیپالپور ڈینگی بارے آگہی سیمینار منعقد کیا گیا،کالج پرنسپل سلمیٰ نیاز،ڈاکٹرعادل رشید اور چوہدری رمضان اشرف کی خصوصی شرکت تفصیلات کے مطابق ویمن کالج دیپالپور میں ڈینگی سے بچاؤ اور اس بارے آگہی مہم کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں کالج پرنسپل سلمیٰ نیاز،ڈاکٹرعادل رشید،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرویواردنور،راؤمحمدندیم،چوہدری کاشف حنیف اور دیگر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤکیلئے حکومتی سطح پراقدامات کئے جارہے ہیں تاہم عوام کو بھی چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھے اور بلاوجہ پانی کھڑا نہ ہونے دے۔ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں