577

ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق،ایک شدید زخمی

دیپالپور میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جا بحق ہوگیا ہے حادثہ اس وقت ہوا جب بھومن شاہ کا رہائشی فاروق اپنے ایک دوست کے ہمراہ قلعہ سوندھا سنگھ سے اپنے گھر بھومن شاہ کی طرف جارہاتھا کہ رستے میں ایک مزدے نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی بھی شدید زخمی ہوگیا جسے پٹرولنگ پولیس نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا.مزدے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں