اگر آپ نے استعمال شدہ لیپ ٹاپ لینا ہے تو یہ معلومات آپ کے لیے ہےبہت اہمیت رکھتی ہیں جن کو اگر دھیان میں رکھیں گے تو انشااللہ کوئی بڑے سے بڑا ماسٹر آپ کو دھوکہ دے کر اپنا مال فروخت نہیں کر سکے گا اور آپ آسانی کیساتھ اس لیپ ٹاپ کا پوسٹ مارٹم چند منٹوں میں کر سکیں گے اس طرح آپ کو اچھی چیز خریدنے میں آسانی رہے گی۔
ڈسپلے چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ
دکان دار پرانا لیپ ٹاپ بیچتے ہوئے ایسا وال پیپر لگاتے ہیں کہ لوگ ڈسپلے دیکھ کر ہی خوش جاتے ہیں اور وہ وال پیپر اس طرح کا ہوتا ہے کہ ڈیمج پگزل پر نظر نہیں جاتی
لیپ ٹاپ کی brightness فل کر لیں اس کے بعد
آپ نے نوٹ پیڈ اوپن کر اسے ساری سکرین پر پھیلا دینا ہے اسے ساری سکرین سفید ہو جائے گی
اس طرح سکرین میں اگر کوئی پگزل ڈیمج ہے یا کسی جگہ سے سکرین پر دباؤ آیا ہو تو وہاں سے کالے نشان نظر آ جائیں گے
دوسرا آپ نے جو لیپ ٹاپ لینا ہے اسے انٹرنیٹ پر سرج کر کے اس کی specification میں دیکھ لیں کہ مطلوبہ لیپ ٹاپ کو کونسا ڈسپلے لگا ہے lcd ہے یا led
اگر lcd ہو تو سکرین کو سائیڈو سے دیکھیں تو ڈسپلے ٹھیک نظر نہیں آتا یہ lcd کی نشانی ہے
اور led زیادہ بہتر ڈسپلے ہے
دوسرا اہم سوال ہے بٹنوں کا
کیا کوئی بٹن خراب تو نہیں
جو لیپ ٹاپ خریدنا ہو اس لیپ ٹاپ سے گوگل پر سرچ کریں
Keyboard tester
یہ ایک mb کا سوفٹویر ہے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اسے اوپن کریں
اور لیپ ٹاپ کے بٹنوں کو ایک ایک کر کے دبانا شروع ہو جائیں
جو جو بٹن ٹھیک ہو گا وہ سکرین پر سبز رنگ میں بدلتا جائے گا
پروسیسر کو چیک کرنے کے لیے آپ نے گوگل میں سرچ کرنا ہے
CPU Z
اس چھوٹے سے سافٹویئر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کرنا ہے
اوپن کرنے کے بعد پہلے ہی آپشن میں آپ کے کمپیوٹر کے CPU کی معلومات درج ہوں گی
یعنی CPU معلومات میں نام والے کالم کے سامنے درج نمبر آپ کو جنریشن کا بتائیں گے
غور سے سمجھیں
مثلاً
Inter core i3,
اس کے بعد اگر تین ہندسے اور لکھے ہوں تو پروسیسر فرسٹ جنریشن ہے
اگر چار ہندسے ہوں تو سیکنڈ یا اس سے اگلی جنریشنز ہیں
مثلاً
Intel core i3.,,,, 803
یعنی i3 کے بعد تین ہندسے آئے تو مطلب فرسٹ جنریشن
Intel core i3.,,,, 2304
اس مثال میں i3 کے بعد چار ہندسے آئے تو یہ دوسری جنریشن
اسی طرح
Intel core i3.,,,, (3)405
Inter core i3.,,,, (4)505
ان دو مثالوں میں بھی چار ہندسے ہیں لیکن پہلی مثال میں شروع کا ہندسہ 3 ہے تو تیسری جنریشن
دوسری مثال میں شروع کا ہندسہ 4 ہے تو چوتھی جنریشن
یاد رہے کہ پہلے ہندسے کو سمجھانے کے لیے گول بریکٹ لگائی ہے
CPU. Z
اسی سوفٹویر کی مدد سے آپ cache اور mother board کی معلومات بھی لے سکتے ہیں
اور یہی سوفٹویر آپ ram کی معلومات اور گرافک کارڈ کی معلومات بھی دے گا
اگر لیپ ٹاپ میں گرافک کارڈ نہیں ہوگا تو معلومات بھی نظر نہیں آئیں گی