okara wapda news 627

حجرہ شاہ مقیم ،ن لیگ میں توڑ پھوڑکی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،مرزاسکندرحیات ایڈووکیٹ

حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)مسلم لیگ ن عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے ،پارٹی میں توڑ پھوڑکی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں،آئندہ شریف برادرا ن ہی حکومت قائم کریں گے جتنی ترقی لیگی دور حکومت میں کی گئی اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما مرزا سکندر حیات ایڈووکیٹ نے حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہاکہ بعض عناصرکو ملکی استحکام اورترقی برداشت نہیں ہوپارہی جس کی وجہ سے میرے قائد میاں نوازشریف اورشہباز شریف کے خلاف ایک سازشی منصوبہ پرعمل کیا جارہاہے جسے قوم ہر گز برداشت نہیں کریگی ،عمران خان جس تبدیلی کی بات کرتے رہے وہ انکی پے در پے شادیوں کی صورت میں آ چکی ہے ،پی ٹی آئی کی وکٹ کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی اڑگئی ہے، عوام کو عمران کی غیرسنجیدہ حرکات کا پتہ چل چکاہے ایسے غیرذمہ دارشخص کو ملک کی باگ ڈور نہیں تھمائی جاسکتی ،انہوں نے کہاکہ یہودی لابی کا کلچر اب نہیں چلے گااب ملک و قوم سے مخلص قیادت کو ہی قبول کیاجاسکتاہے جس کیلئے قوم تیار ہے اور میاں نوازشریف کو نااہل کرکے قوم سے دوررکھنے کی سازش سے پردہ اٹھ چکاہے، انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب عوامی عدالت لگے گی اورفیصلہ پھر ملک کی خالق جماعت کے حق میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں