حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے) نواحی گاؤ ں چک ولی کے رہائشی شخص محمد اسحاق نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ اسکی بہو مسمات (آ) بی بی زوجہ خادم حسین شام چھ بجے رفع حاجت کیلئے کھیتوں کو جارہی تھی راستہ میں گھات لگائے ہوئے ملزمان محمد لطیف ،محمدحفیظ ،ساجد علی ،زبیدہ بی بی ،محمد رفیق ساکنان اجہ بھٹہ گاؤں اور آصف علی ساکن گنڈا سنگھ قصور نے اسے گن پوائنٹ پر کیری ڈبہ میں ڈال لیا اوراغوا ء کرکے لے جانے میں کامیاب ہوگئے، مغویہ کے سسر کی رپورٹ پر حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
