javaid alawldin arrested in renala khurd 685

پاکستان مسلم لیگ ن کے معروف رہنما اورامیدوار سمیت خفیہ ایجنسی کے دو جعلی اہلکارگرفتار

ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں موجود ایک گاؤں 4GDمیں ایک الیکشن کیمپ پر کچھ لوگ ایک معروف پاکستانی خفیہ ایجنسی کا نام لے کر کیمپ پر موجود لوگوں کو کہہ ڈرا رہے تھے کہ وہ ن لیگ کو ووٹ نہ دیں ۔جس پرصحافیوں کی ٹیم وہاں پہنچی تاہم اس سے پہلے لوگوں نے ان جعلی افسران کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی کارڈ وغیرہ نہیں تھا ۔جب کہ عوام کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق کسی ایجنسی سے نہیں ہے بلکہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے سپورٹر ہیں اور یہاں پر کیمپین کیلئے آئے ہیں لیکن مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پہلے فون پر ہمیں کہتے تھے کہ ہم خفیہ ایجنسی سے بول رہے ہیں اور ن لیگ کو ووٹ دینے سے روکتے تھے اور آج انہوں نے یہاں آکر ہمیں باقاعدہ دھمکانا شروع کردیا ہے۔لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا ووٹ ان کا اپنا حق ہے جو وہ آزادی سے دیں گے جبکہ ایسے بلیل میلنگ کے ہتھنڈے استعمال کرنیوالوں کے خلاف الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو سخت اور فوری نوٹس لینا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں