دیپالپور، پاکستان میں فرقہ واریت ،دہشت گردی ،خون ریزی اور شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ۔نبی اکرمﷺ کے کردار وافعال اپنانے سے بدامنی،شدت پسندی او ر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے سیرت طیبہ میں اتحاد واتفاق ،امن و یکجہتی اور اخوت ومحبت کا درس مضمر ہے پیغام پاکستان کو من وعن تسلیم کرتے ہوئے مکمل تائید کرتے ہیں ملکی اداروں کے دست و بازو بن کر اغیار کی ہر سازش کو ناکام بنانا ھوگادیوبندی،بریلوی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے کو اتحاو کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے ایک ہونا ہو گااس ملک کی حفاظت ہمیں دل وجان سے کرنا ہو گی جس کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بے شمار قربانیاں دیں ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ مولانا یحیی عباسی نے مرکز توحید وسنت جامعہ ریاض الجنۃ میں ہونے والی سیرت خاتم النبیین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اقوام عالم کفار، یہود وہنود سازشوں کے ذریعے ہمیں لڑوا کر اس ملک میں خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنے کی بجائے افہام وتفہیم پیدا کروہمارے ادارے ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ملکی سرحدوں دینی اداروں مدارس اور مساجد کی حفاظت کیلئے مٹھی کی طرح ایک ہیں اگرانڈیا ،امریکہ ،اسرائیل یا کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کا بچہ،بوڑھا اور جوان پاک آرمی کے ساتھ ملکر دشمن وطن کو نیست ونابود کر دے گاپیغام پاکستان کے عنوان سے جاری قومی بیانیے کو جاری کرنے پر ملکی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر سید سلمان گیلانی،قاری آصف رشیدی نے نعت اور مولانا ندیم سرور معاویہ،مولانا عبدالمنان عثمانی نے خطاب کیا اس کانفرنس کی صدارت ڈپٹی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب الحاج قاری محمدشعبان صدیقی اور قیادت صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے کی کانفرنس میں وائس چیئرمین ضلع کونسل اوکاڑہ راؤ سعداجمل ،تحصیل چیئرمین میاں فخرمسعود بودلہ،میاں بشیر احمد،قاری سلطان احمد ضیاء،سید اطہر شاہ بخاری،مولانا ضیاء القاسمی،مولانا لیاقت علی متوکل،چوہدری محمد اقبال سمیت کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی آخر میں ملکی سلامتی کیلے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
