اوکاڑہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اوکاڑہ میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کےذریعے خطاب کرتے ہوۓ کہا پاکستان کی عوام نے ذوالفقار علی بھٹو کا بھر پور ساتھ دیا اب اسی لازاول جذبے کے ساتھ میرے شانہ بشانہ کھٹرےہیں۔ بلاشبہ آپ کا یہ ساتھ میرے لیےحوصلہ افزاء اور باعث فخر ہے۔ ہمیں اس مشن کو جاری رکھنا ہے۔ میرے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی سب سے پہلی ممبر سازی مہم کاآغاز کیا جس پر ملک کے ہر حصہ سے انکا ساتھ دیا گیا۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کو ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی اور امید ظاہر کی پاکستان پیپلزپارٹی کی طرح سیاسی میدان میں کامیابی حاصل کرے گی۔ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے ضلعی صدد پی پی پی اوکاڑہ چوہدری سجاد الحسن نے کہا آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا ایک زرداری سب پر بھاری ہے۔ سینٹ الیکشن میں آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت جیت گئی پاکستان پیپلز پارٹی 2018کے عام انتخابات میں بھی نواز لیگ کو شکست دے گی۔
