dangerous accident in depalpur 500

پاکپتن روڈ پر خون کی ہولی جاری، تین گھنٹوں بعد پھر خطرناک ایکسیڈنٹ ہوگیا

دیپالپور کا پاکپتن روڈ بھی انسانی لہو کا پیاسا ہوگیا ابھی چند ہی گھنٹے پہلے دو سگے بھائیوں کی ہلاکت کی خبر آئی تھی کہ سرشام ایک بار پھر مرزا پور کے قریب ایکسیڈنٹ ہوگیاجس کے نتیجے میں دو موٹرسائیکل سواروں کو نامعلوم گاڑی ٹکر مارگئی جس کے باعث دو نوں افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو عملہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا موٹرسائیکل کے پیچھے احمد بینگل سٹور لکھا ہوا ہے ہمارا نمائندہ موقع پر ہی پہنچا تو ایک زخمی نوجوان سے پوچھاتو وہ صرف اتنا بتا کر بیہوش ہوگیا کہ اس کا نام احمد یار ولد محمد علی قوم کھرل ہے اور کوئی چیز انہیں ٹکر مار گئی ہے موٹرسائیکل کا نمبر okk/2704 ہے قیاس یہی ہے کہ یہ بھائی احمد بینگل سٹور کا مالک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں