192

پاکپتن،لرزہ خیز واردات میں پچاس لاکھ لوٹ کر فرار، ایک نوجوان جاں بحق

پاکپتن میں دن دیہاڑے انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ملکہ ہانس کے رہائشی دو نوجوان محمدارشد اور ناصر نجی بنک سے پچاس لاکھ روپے نکلوا کر گاڑی پر جارہے تھے کہ اسی دوران دو موٹرسائیکل سواروں نے ان کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔اور سرعام فائرنگ کر کے دونوں کو شدید زخمی کر کے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔محمدارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ ناصر شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو1122نے زخمی اور ڈیڈ باڈی کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا۔مقامی پولیس نے ایف آئی آر تو درج کردی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،آئی جی پنجاب اور ڈی پی اور پاکپتن سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی اس بنک سے رقم نکلو ا کر متعدد افراد کیساتھ ڈکیتی وارداتیں ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں