پی ایف یو جے ضلع اوکاڑہ کی جانب سے پاکپتن کے سینئر صحافی افتخار احمد بھٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرے کئے جارہے ہیں اور ضلع جنرل سیکرٹری مظہر عباس چوہدری نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے اور حکومت دونوںکیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے جو اپنے قلم اور کیمرے سے عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے جس سے حکومت ان کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرتی ہے مگر بعض عاقبت نااندیش لوگوں کو صحافیوں کی یہ ذمہ داری ایک آنکھ نہیں بھاتی اور پاکپتن میں بھی ایسا ہی ہوا جب ہمارے ایک صحافی بھائی نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی تو رکن صوبائی اسمبلی کو یہ کڑوا سچ بالکل اچھا نہیں لگا اور اس نے افتخار بھٹی کو پہلے دھمکیاں دیں اور پھر اس کوقاتلانہ حملے میں جان سے مارنے کی کوشش کی اوپر سے پولیس نے ملزم کے بااثر ہونے کی وجہ سے مقدمہ بھی درج نہیں کیا ہے تاہم آج پی ایف یو جے کے مرکزی صدر معروف تجزیہ نگار رانا محمد عظیم نے اس سلسلے میں انتہائی اقدام کا فیصلہ کیا ہے رانا عظیم نے مظہرعباس چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کو 36 گھنٹے کی مہلت دے رہے ہیں کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جائے ورنہ 2 مارچ کو ہم نہ صرف آئی جی پنجاب کے آفس کے سامنے دھرنا دیں گے بلکہ پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا.یاد رہے چند روز قبل پاکپتن کے ایک ایم پی اے کی کرپشن کے خلاف رپورٹنگ افتخار بھٹی نے رپورٹنگ کی تھی جس پر اس نے افتخار بھٹی کے گھر ہلہ بول دیا اور اس پر وحشیانہ تشدد اور فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اس واقعے کے بعد پی ایف یو جے کی جانب سے پورے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے.
