پتوکی میں انسانیت کا جنازہ نکل گیا

قصور کی تحصیل پتوکی میں ایک ایساانتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس نے ہر حساس دل کو رنجیدہ کردیا ہے اور جہاں تک مجھے یاد ہے یہ پاکستان میں اس طرح کی بے حسی کا شائد پہلا واقعہ ہے ۔ اس واقعہ کے پس پردہ محرکات کیا ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی خبریں کس حد تک درست ہیں اس وڈیو میں ہم اس پر ہی بات کریں گے۔

ہو اکچھ یوں کہ آج سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میرج حال کے عین بیچ ایک ڈیڈباڈی پڑی ہے مگر حیرت انگیز طور پر کوئی بھی اس جانب متوجہ نہیں ہورہا اور شادی کی ٹیبلوں پر کھانا کھانے میں مصروف ہیں۔

ہم نے اس بارے مزید معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ مرنے والا ایک پاپڑفروخت کرنیوالا مزدور تھا جو شادی حال کے باہر پاپڑ فروخت کررہا تھا اسی دوران وہاں کسی کی جیب کٹ گئی اور شک سیدھا اس پاپڑ فروش پر گیا اور ان باراتیوں نے اس بیچارے پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ جان سے ہی گزرگیا۔

لیکن دوسری جانب یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ مرنیوالا ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہوا کیوں کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات برآمد نہیں ہوئے ۔

بہرحال ان دونوں میں سے اس موت کی جو بھی وجہ ہو سینکڑوں لوگوں کے درمیان موجود ایک انسان کی ڈیڈباڈی پڑی ہو اورسب لوگ جانوروں کی طرح اس سے بے خبر اپنا پیٹ بھرنے میں لگے ہوں تو ایسے معاشرے کیلئے اناللہ وانا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے۔

افسوسناک واقعے کی وڈیو دیکھئے اور اس قوم کی بربادی پر ماتم کیجئے

https://www.youtube.com/watch?v=qv4TWz3UZak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button