دیپالپور،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا مشاورتی اجلاس منعقد
القلم سکول اینڈ کالج میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی میزبانی ڈائریکٹر القلم سکول و کالج چوہدری آصف اقبال ارائیں او ر ڈائریکٹر کشور سکول چوہدری محمداشرف سہو نے کی جبکہ اس اجلاس میں اے ای او دیپالپور چوہدری مطیع الرحمان،عبدالستار، محمدفرمان اور تقریباََ سو سے زائد پرائیویٹ سکولز کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پرنسپل صاحبان نے اے ای او مطیع الرحمان سے سکول کونسلز کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر مطیع الرحمان صاحب نے کہا کہ سکولوں کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے حکومت نے سکول کونسلز کے طریقہ کار کو لاگو کیا ہے جس میں بتدریج بہتری آتی جائے گی انہوں نے کہا کہ سکولز کے حوالے سے جس کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوگا وہ سکول کونسلز میں ڈسکس ہوگا اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔