پنجاب ٹیچرزیونین ضلع اوکاڑہ کے انتخابات،معروف ماہرتعلیم محمدادریس بزمی صدرمنتخب
حویلی لکھا(محمد احمد ساجد سے)معروف ماہر تعلیم محمد ادریس بزمی پنجاب ٹیچرز یونین ضلع اوکاڑہ کے صدر منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق آج ضلع اوکاڑہ کی ٹیچرز کمیونٹی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے یونین کے انتخاب میں بھر پور حصہ لیا چیف الیکشن کمشنر رائے محمد عبداللہ اور باؤلطیف کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ادریس بزمی 336 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مد مقابل محمد عمر نے 121ووٹ لئے.دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر رانا علی نور فنانس سیکرٹری عدنان لطیف اور آڈیٹزز میں امتیاز احمد اور محمد علی منتخب ہونے ہیں ان کے کامیابی پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع اوکاڑہ کے رہنما محمد احمد ساجد ،اللہ دتہ، محمد اصغر، اظہر حمید اور دیگر اساتذہ نے کامیاب پینل کو مبارک باد پیش کرتے کہا کہ اساتذہ برادری کے مسائل کے حل کے لئے نو منتخب صدر اور ان کی ٹیم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے.