پنجاب کے کلچرکا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،میاں انس اسلم ڈولہ
دیپالپور،تحریک انصاف کےایمبیسیڈر سپورٹس اینڈ کلچر پاکستان میاں انس اسلم ڈولہ نے پنجاب کلچر فروغ پروگرام کے سلسلے میں ہونیوالی میٹنگ اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار سے ملاقات کے بعد اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ایک عظیم دھرتی ہے جس کا کلچر صدیوں پرانا ہے موجودہ حکومت پنجاب کے اس کلچر کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے اوراس سلسلے میں ہی وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کے نامور آرٹسٹ،رائٹراوردیگر معروف شخصیات نے شرکت کی اور اس میں سب شرکاء نے پنجاب کے خوبصورت کلچرکے فروغ کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں جن پر جلد ہی عملدرآمد شروع کردیا جائے گا.