پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی 152

پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

رپورٹ: اوکاڑہ ڈائری

پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ ریجن لاہور کی جانب سے ماہ مئی2023 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دوران کریک ڈان کل137مقدمات کااندراج اور دوران سفر عوام الناس کو دی جانے والی کل500ہیلپس135اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری بارے ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس ڈی ایس پی سجاد محمد خاں ٹکا نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا نمائیندگان کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایس۔ پی پیٹرولنگ پولیس لاہور ریجن سیدعمران کرامت بخاری کی زیرکمانڈ پیٹرولنگ پولیس ریجن بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور نقص امن کا سبب بننے والے شر پسند افرادکیخلاف بروقت کاروائیوں کی سرانجام دہی میں دن رات سرگرم ہے۔

گذشتہ ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے48مقدمات سمیت ریجن بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف انسداد منشیات ناجائز اسلحہ سانڈ ایکٹ لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ کی برآمدگی غیر معیاری گیس سلنڈرزکے استعمال اور تیز رفتاری و جعلی/ بوگس نمبر پلیٹس استمال کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف ٹوٹل137مقدمات درج کروائے گئے نیز متعدد کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات چرس افیون شراب, ناجائز اسلحہ اور متعدد سرقہ شدہ موٹر سائیکلیوں کی برآمدگی عمل میں لاکر ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی گئی۔

دوران پیٹرولنگ مختلف سفری مشکلات میں پھنسے500مسافروں کو فوری اور بروقت فرسٹ ایڈ و دیگرہیلپس فراہم کی گئیں۔ دوران موثر گشت ڈسٹرکٹ اوکاڑہ سمیت ریجن بھر کی دیگر چوکیات نے بیارومددگار7گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے سپرد کیا 135 عدالتی مفروران و اشتہاری مجرمان کو پابند ثلاسل کیا گیا۔ دوران سنیپ چیکنگ درجنوں مشقوق موٹرسائیکلوں کو پولیس تحویل میں لیاگیا۔مزیداس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس اوکاڑہ کا کہنا تھا کے دوران ڈیوٹی خوش اخلاقی,بہادری,جانفشانی کیساتھ روڈ یوزرز کے جان و مال کی یقینی حفاظت اور ہر ممکن امداد کی فراہمی محکمہ کی بنیادی ترجیحات ہیں جنکی سرانجام دہی میں کتاہی ناقابل برداشت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں