410

پولیس کی بروقت کاروائی سے بدنام زمانہ نکوگینگ پکڑا گیا

دیپالپور(کرائم رپورٹر)پولیس کی بروقت کاروائی سے بدنام زمانہ نکوگینگ پکڑا گیا،55/Dکے محنت کش کی بھینسیں چوکی انچارج محبوب عالم کی فوری کاروائی سے مل گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 55/Dکے محنت کش حنیف جوئیہ کے گھر چوری کی واردات ہوئی چور نہ صرف اس کی دو بھینسیں لے گئے بلکہ حنیف کی بیوی اور اس کے گونگے بہرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایاجس کی اطلاع فوری طور پر چوکی انچارج محبوب عالم کو دی گئی جنہوں نے اسی وقت ٹیم تشکیل دے کر کاروائی شروع کردی اور ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں ساہیوال کے گاؤں 44/5Lسے گرفتار کرلیا اور ان سے مال بھی برآمد کرلیا پولیس کے مطابق نکو گینگ کا یہ سرغنہ نکو اعوان کئی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔عوام نے پولیس کی بروقت کاروائی پر اسے بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.