petroling police okara performance 2019 452

پٹرولنگ پولیس اوکاڑہ کی سالانہ کارکردگی

دیپالپور،پنجاب پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ نے سال 2019 میں 1865روڈیوزرز کو مدد فراہم کیں ،قانون شکنی کرنے پر1850موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی 101اشتہاریوں اورعدالتی مفروروں کوگرفتارکیاگیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ کے ڈی ایس پی سجاد محمد خاں ٹکا نے پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ کے سال2019ء میں کارکردگی بتاتے ہوئے صحافیوں سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایڈیشنل آئی پنجاب پٹرولنگ پولیس کیپٹن ریٹائرڈ(ر) ظفر اقبال اعوان اورایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن شائستہ ندیم کی خصوصی ہدایات پر ضلع اوکاڑہ میں پنجاب پٹرولنگ پولیس نے جرائم پیشہ آوارافرادکے خلاف بھرپورکارروائی کی گئی، پنجاب پٹرولنگ پولیس کے قیام کامقصد ہائی ویزپر عوام الناس کوسفر ی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی ویز پر جرائم کی روک تھام بھی ہے،جس پر پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ نے بہترین کارکردگی دکھاکر پنجاب کے بہت سے اضلاع میں نمایاں کارکردگی پیش کی ، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ نے سال2019 میں مختلف ہائی ویزاورسٹرکوں پر مشکلات میں پھنسے1865روڈ یوزرز کومددفراہم کی ،قانون کی وائلیشن کرنے پر1850موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ نے نہ صرف ہائی ویز پر عوام الناس کوہر ممکن مددفراہم کی بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپورکارروائی کرتے ہوئے،101اشتہاریوں اورعدالتی مفروروں کوگرفتار کرکے متعلقہ تھانوں کے سٹاف کے حوالے کیا، جب کہ پنجاب پٹرولنگ پولیس نے منشیات فروشوں ،غیر قانونی گیس سلنڈروں اور تیز رفتار مسافر گاڑیوں اور جعلی نمبرپلیٹ لگاکر چلنے والی موٹر سائیکلوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 520مقدمات درج کروائے، یوں پٹرولنگ پولیس نے پنجاب پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر معاشرے سے جرائم کے خاتمہ کے لئے بھر پور کردارادا کیا ،پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن1124پر روڈ یوزرز کی طرف سے آنے والی کالوں پر کوئیک ریسپانس فراہم کرنے کی روایات کوبرقرار ررکھتے ہوئے عوام کو مکمل روڈ ہیلپ فراہم کرکے عوام سے بہتر رشتے کوپروان چڑھانے میں اپنا اہم کرداراداکیا، ڈی ایس پی سجاد محمدخاں ٹکا نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس پنجاب کے ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ(ر) ظفر اقبال اعوان اورایس پی پٹرولنگ لاہورریجن شائستہ ندیم کی دن رات محنت اور رہنمائی کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوپایا، جنہوں نے مختلف اوقات میں ضلع اوکاڑہ کاوزٹ کرکے پٹرولنگ پولیس کی راہنمائی کی جس سے پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں میں عوامی خدمت کرنے کاجذبہ پروان چڑھتا رہا(سیف ہائی ویز) کے سلوگن پر عمل پیراہوتے ہوئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس صوبہ بھر میں عوام الناس کی حفاظت اور خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں